۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
متولی آستان قدس رضوی

حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین احمد مروی نے نائیجریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ حجت الاسلام شیخ زکزاکی کو دین کی تبلیغ کرنے والے مجاہدوں کے لئے صبرو استقامت کا نمونہ قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے بروز سوموار مؤرخہ 16اکتوبر2023 کو نائجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ اور ان کے اہلخانہ سے مشہد مقدس میں ہونے والی ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ افریقی عوام کی روحانیت و معنویت اور انسانی و الہیٰ اقدار کی طرف راہنمائی کرنےاور اسی طرح ان کی تعلیم و تربیت میں جناب شیخ زکزاکی کا بنیادی کردار بہت زیادہ نمایاں ہے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ دین کی تبلیغ کرنے والے مجاہدوں کے لئے جناب شیخ زکزاکی کی کوشش اور صبر واستقامت ایک نمونہ ہے ،کہا کہ آپ نے آفریقہ میں جہاد،اسلام اور امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کا پرچم بلند کیا۔

حرم امام رضا(ع) کے متولی نے فلسطین میں پیش آنے والے حالیہ واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے توسط سے ان دنوں غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کے خلاف جو انسانی المیہ رونما ہو رہا ہے، وہ حقیقی معنوں میں انسانیت کے خلاف ایک ایسا جرم ہے، جس سے قومیت، نسل، مذہب اور مسلک سے بالاتر ہو کر ہر با انصاف انسان کے دل کو تکلیف پہنچی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کے خلاف امریکہ اور یورپین ممالک کی اسرائیلی جرائم کی حمایت انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے ، فلسطینیوں کی نسل کشی اور اسرائیل کی جانب سے غزہ کی غیر قانونی ناکہ بندی کے خلاف خاموشی گویا انسانیت کا ضمیر مر چکا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین مروی نے آیہ شریفہ’’ أَلَيْسَ الصُّبْحُ بِقَرِيبٍ‘‘ کی تلاوت کرتے ہوئے کہا کہ ہم حق اور اسلام ناب کی فتح کےک لئے پر امید ہیں،غزہ کی بی دفاع عوام کے خلاف صیہونیوں کے جرائم درحقیقت ان کے خوف اور مایوسی کی وجہ سے ہیں کیونکہ وہ اپنے آپ کو تباہ ہوتے دیکھ رہے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملاقات کے دوران نائجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ اور رہبر جناب شیخ ابراہیم زکزاکی نےآستان قدس رضوی کی میزبانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں خداوند متعال کا شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت کرنے کا موقع ملا ،امام رضا(ع) کائنات میں اللہ کی رحمت و رأفت کا مظہر ہیں اور یہ نورانی بارگاہ انسان کے لئے باعث سکون اور دکھوں کو دور کرنے کی جگہ ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .